fbpx

Best Sexologist in Karachi near Bahadurabad

+92-343-282-1919

021-3496-5050

8th Floor, Al-Khaleej Tower,Karachi, Pakistan

مرانہ-کمزوری،وجوہات اورعلاج

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کیا ہوتی ہے؟

مردانہ کمزوری کو سختی کی کمی بھی کہا جاتا ہے۔اس سے مراد ہَمبِستری کے دوران عُضو میں سختی کا نہ ہوناہے۔یہ بہت ہی عام سا جنسی مسئلہ ہے جوکہ کسی بھی عمر کے مرد کو پیش اسکتا ہے  لیکن بِلخصوص بڑی عمر کے مردوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

اس مسئلہ سے مراد ہے کہ مرد اپنی سختی لانے یا اْسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔اور سختی اتنی متائثر ہو  چکی ہوتی ہے کہ وہ ہَمبِستری یا  مبا شَرت کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔یہ حالت مرد کےلیے شرمندگی اورپریشانی کا باعث بنتی ہے۔یہ حالت کسی بھی مرد کی عزتِ نفس کے ساتھ ساتھ اْسکے معیارِ زندگی کو بہت بْری  طرح سے نقصان پہنچاسکتی ہے۔اور ایسے مرد حضرات کو جو اس صورتِحال سے دو چارہوں انہیں ڈاکٹر سے مدد لے لینی چاہئے۔

مردانَہ کمَزوری (سختی میں کمی) کی اَقسام

مردانَہ کَمزوری کی دُو بُنیَادِی اقسَام ہوتی ہیں۔

حَاصِل شْدہ  ۔ (یِہ وقت کے سَاتھ آہستہ آہستہ نَمو پاتی ہے)۔
( آپکی بلوغَت کے وقت سے ہی آپکو اسکَا سَامنہ رِہتا ہے)     ابتدائ

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی وجوہات

دو بُنیادی عوامل اِسکی وجہ بنتے ہیں۔ مرد یا تو جسمانی وجوہات اور یا پھر نفسیاتی وجوہات کی وجہ سے مردانہ کمزوری کا شکِار ہوتا ہے۔ بعض اوقات دونو ہی وجوہات موجود ہوتی ہیں۔ جبکہ ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انسان کے پورے جسم پرعمرکے اثرات مُرتّب ہوتے ہیں لہٰذہ عمر کا  مرد کےفشارِ خون اور رُطوبت کے نظام کو بھی اثرانداز کرنالازمی سی بات ہے۔ اور اِن دو نظاموں کے بگڑنے سے جنسی سسٹم  میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی جسمانی وجوہات۔

ا یک عام اندازہ کے مطابق مردانہ کمزوری کی30سے 40 فیصد  وجوہات جسمانی ہوتی ہیں۔یہ وجوہات علاج سے ختم کی جا سکتی ہیں یا پھراِنکے مردانہ کمزوری پر پڑہنے والے اثرات کوکم سے کم کیا جاسکتا ہے ۔
اِن  میں  مندرجہ ذیل علامات شامل ہیں

بلڈ پریشر۔
کولیسٹرول کا زیادہ ہونا۔
دل کے امراض۔ 
ماٹاپا۔
 شُوگر کامرض 
نشہ یا سیگرٹ نوشی۔
شراب کا استعمال۔
 مردانہ ہارمون کی کمی۔
زنانہ ہارمون کی زِیادتی۔
عُضو پر چوٹ لگنا۔
نیند کے مسائل۔
 مُتعدّد سکلیروسِس۔
پروسٹیٹ کے مسائل۔
پیرونیز ڈِزیز۔
سکار کا بننا۔

رَگوں یعنی شریانو اور وریدوں کے مسائل وغیرہ۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی نفسیاتی وجوہات۔

اسی طرح ایک عام اندازہ کے مطابق مردانہ کمزوری کی 60 سے70 فیصد وجوہات نفسیاتی ہوتی ہیں۔ کسی بھی کام کو کرنے کے لیے جسم اور دماغ کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے۔ اِسی طَرح سیکس کرنے کے لیے جسم اور دماغ کو مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔ نفسیاتی اور جذباتی مسائل جسم اور دماغ کے اِس تعلق کو مُنقطع کر دیتے ہیں  جو کہ سختی میں کمی کی وجہ بنتا ہے۔ کُچھ عام نفسیاتی وجوہات درجہ ذیل ہیں۔

٭ پرفارمنس کا خوف۲۵ فیصد مردوں کو مُتاثر کرتا ہے۔ 
٭ اعصابی تناؤ۔
٭ ذہنی  دباؤ۔
٭ پریشانی خواہ کِسی قِسم کی بھی ہو۔
٭ آپسی تعلقات میں خلِش۔
٭ پارٹنرز کی ایک دوسرے کو پسند نہ ہونا۔
٭  جنسی عمل کے بارے میں آئیڈیل سوچ ہونا۔
٭ پورن ویڈیو کی عادت ہونا۔
٭ معَاشَرتی  اِقَدار   اور جنِسی تَعلیم کی کمی کیوجِہ سے تَجربَہ نَہ ہونا۔
٭ جنسی تعلیم کا فُقدان۔
٭ جنسیات کے بارے میں غلط افسانوں پر یقین کی وجہ سےدرپِش مسائل وغیرہ۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی)پیدا کرنے والے عناصر۔

متعّدد خصوصی عناصر درجہ ذیل ہیں
٭ شُوگر کا مرض۔ 
 ٭ بلڈ پریشر۔ 
٭ نشہ کی عادت ۔ 
 ٭ سیگرٹ نوشی۔ 
٭ شراب کا استعمال۔ 
٭ عُضو پر چوٹ لگنا۔ 
اسکے علاوہ عمومی عناصر درج ذیل ہیں۔ 
٭ عمر کا بڑھنا۔ 
٭ مختلف ادویات کے مُضِر اثرات۔ 
٭ درد جسم میں کہیں بھی ہو۔ 
٭ ہارمونز کا کم یا زیادہ ہونا۔ 
٭ نیند کر مسائل۔ 
 ٭ رات کی نیند میں کمی ہونا۔ 
٭ تندروستی و توانائ نہ ہونا۔ 
٭ با قائدہ ورزش کا نہ ہونا۔ 

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی علامات۔

  سختی لانے یا اْسے برقرار رکھنےمیں مشکل پیش آنا۔ ؎
جنسی عمل کے دوران عُضو میں سختی کا ناکافی ہونا۔ ؎
جنسی خواہش میں کمی کا آنا۔ ؎
داخل کرنے سے پہلے ہی سختی کا کم ہونا۔ ؎
 خارج ہوئے بغیر ہی سختی کا چلے جانا ؎
وقت کے سَاتھ سَاتھ پہلے کی نِسبت سختی میں کمی واقع ہونا۔ ؎

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی تشخیص کا طریقہ کار۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی تشخیص کے لیئے ۴ مختلف قسم کےٹیسٹ درکارہوتے ہیں جو جِسم کے ۴مختلف سسٹمز کی جانچ کے لیئے کیئے جاتے ہیں۔ تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ آخر آپکو مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کیوں ہو رہی ہے اسکی اصل وجہ کیا ہےاور اکسی نُوعیت کیا ہے۔ کیونکہ جب تک یہی پتہ نہ ہو کہ آپکو درپیش مسئلہ  اعصابی نظام، خون کے نظام، ہارمونز کےنظام یا پھر سِگنل کے نظام میں نٗقص کی وجہ سے ہے؟ تب تک کوئی ڈاکٹرآپ کےلئے درست  علاج  تجویز ہی نہیں کر پائیگا۔ اور اگر کوئی آپکو بغیر تشخیص کے علاج تجویز کرتا ہے تو جان لیجیئے وہ آپ کے ساتھ انصاف نہیں کریگا۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کے لئے درکار ٹیسٹ ۔

۔ سٹریس ٹولرینس ٹیسٹ۔
۔ نوکچورنل پنائل ٹومیسنس ٹیسٹْ
۔ پنائل ڈوپلر سٹڈی۔
۔ لیبارٹری سے خون کے ٹیسٹ

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کا علاج۔

آپ کی ٹیسٹ رپورٹ دیکھنے کی بعد ہی آپ کا علاج پلان کیا جاتا ہے۔ درجہ ذیل میں سے آپکو آپکے ٹیسٹس  کی بنیاد پر ایک یا ایک سے زیادہ  آپشنز استعمال کروائی جاسکتی ہیں۔

۔ ادویات(نیوٹریشنل سپلیمنٹش،  وٹامیز، بناتاتی ادویات نہ کہ کیمیائی ادویات جن کی اپنے  اثرات مُضرِصحت ہوتے ہیں)
۔ مختلف مشینوں سے تھراپی۔
۔ روزمرہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی، روزانہ ورزش کی عادت۔
۔ کاؤنسلنگ (شادی سے پہلے ، شادی کے بعد)۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کے مُضر اثرات۔

مرد کو درجہ ذیل میں سے کچھ اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

۔ غیر مُطمئن ازدواجی زندگی۔
۔ اعصابی تناؤ۔
ذہنی  دباؤ۔
۔ شرمندگی کا مستقل احساس۔
۔ خود اعتمادی کا متاثر ہونا۔
۔ آپس کے تعلقات میں تناؤ۔
۔ اپنے پارٹنر کو مطمعین نہ کر پانا، یا حاملہ نہ کر پانا۔
بَے اولَادی کے مسَائل   یا پھِر اَپنے پارٹنَرکو حَاملہ نَہ کر پانا۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) سے بچاؤ۔

مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) سے بچاؤکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنےجنسی مسائل کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے کُھل کر اور تَفصِیل بات کریں۔

۔ صحت مند لائف سٹائل اپنائیں، تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں، باقائدہ ورزش کی عادت اپنائیں۔
شراب اور سیگرٹ سے اجتناب کریں۔
۔ اپنی دوسری بیماریوں کا باقائدہ اورمکمل علاج کروائیں، خاص طور پر ذیابیطس ، دِل کے امراض اور بلَڈ پریشر۔
۔ اعصابی تناؤ کو کم کرنے کی تربِیت لیں،جیسا کہ یوگا کرنا، گہری لمبی سانسیں لینا، توجہ مرکوز کرنے کی مشکیں کرناتاکہ ذہنی تناؤ کو ختم کر کے مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) سے بچا جاسکے۔
۔ اپنے لائف پارٹنر سےاپنے جنسی مسائِل پر کُھل کر بات کریں۔تاکہ اِس خوف سے نجات پائیں کہ کہیں اُسے پتہ چَل گیا تو کیا ہوگا؟
۔ اپنامُکمل طِبعی معاینہ با قاعدگی سے کروائیں۔ تا کہ بر وقت ایسے عناصر کو کَنٹرول کیا جاسکَے جو مردانہ کمزوری (سختی میں کمی) کی وجَہ بَن سکتے ہیں۔
۔ جِس حَد تک ہو سکَے نَشہ آور چِیزوں سے دُور رَہیں۔

اِن تمام طَریقوں کو اپنا کر آپ مردانہ کمزوری (سختی میں کمی)  مسائل سے بچ سَکتے ہیں۔

:رائیٹر 
ڈاکٹر مجُاہد فاروُق

Recent Post

Sensitive foreskin

Sensitive foreskin

Erection is a complicated bodily process that is affected by many things, such as psychological,

Hydrocele

Hydrocele is a prevalent condition that affects many men, causing swelling in the scrotum. Understanding

Categories

Erection Issues

- Size & Shape Problem.

- Post Marital Issues.

Timming Issues

Psychological Issues

- Pre & Post Marriage Counselling.

- Fear of Sexual Failure.

- Counselling for low confidence of sexual success.

- Comprehensive trying to improve self esteem.

Book your Appointment with Best Men’s Care Clinics

Gallery