fbpx

Best Sexologist in Karachi near Bahadurabad

مردانہ بانجھ پن اور علاج

بانجھ پن جیسے بے اولادی بھی کہتے ہیں ، عام طور پر بانجھ پن کا ذکر جب بھی کیا جاتا ہے تو اس کی وجہ عورت کو قرار دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسے خاندان میں مختلف مسائل کا  سامنہ کرنا پڑھتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں بانجھ پن کا مسئلہ مردوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ڈاکٹرز کے نزدیک میاں بیوی  کا ایک سال تک اذدواجی  تعلق قائم رکھنے کے باوجود اولاد کا نہ ہونا بانجھ پن میں شمار نہیں کیا جاتا بلکہ  ڈیڑھ(1.5) سال کے بعد بھی  اگر بچہ نہ ہو تو اسے بانجھ پن سمجھ کر اسکی   تشخیص شروع کی جاتی ہے اور اس بانجھ پن کی علامات اور وجوہات مردوں اور عورتوں میں مختلف ہو سکتی ہیں ۔

علامات

:مردوں  میں بانجھ پن کی مندرجہ ذیل  علامات ہیں

  .منی یا جراثیم کا درست شکل میں نہ ہونا: Sperm Morphology

  .منی یا جراثیم صحیح مقدار میں نہ بننا: Oligospermia

  .منی میں  بلکل کوئی جاثیم  نہ پایا جائے :Azospermia

.منی یا جراثیم  حرکت کرنے کے قابل نہ ہوں :Asthenzospermia

 جنسی خواہش میں کمی کا ہونا بھی بانجھ پن کی علامت ہو سکتی ہے۔ :low sex drive

وجوہات

:مردانہ بانجھ پن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں

    جنسی اعضاء یا مردانہ ہارمونز میں خرابی بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ہے ۔ *

     کینسر کے علاج کے لیے کی جانے والی تھیراپی جسے کیموتھیراپی کہا جاتا ہے، یہ بھی بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ہے۔ *

  شوگر اور گردوں کے علاج کے لیےاستعمال ہونے والی ادویات کے مضر اثرات بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں۔ *

    دیگر مختلف ادویات کا استعمال جن کے اثرات بھی بانجھ پن کی وجہ بن سکتے ہیں۔ *

   شراب اور تمباکو نوشی کا استعمال بانجھ پن کا سبب  بنتے ہیں۔ *

    پیدائشی طور پر خصیئے صحیح پرورش نہ پاکر جراثیم بنانے کی صلاحیت نہیں رکہتے ہیں۔ *

    پیدائشی طور پر خصیئے درست کام کریں لیکن منی والی نالیاں کسی وجہ سے بنی نا ہوں یا بند ہو گئی ہوں۔ *

  خصیئے کو خون کی ترسیل والی  رگیں کسی وجہ سے پھول جائیں تو بھی بے اولادی کی وجہ بنتی ہے۔ *

طریقہ تشخیص

:مردانہ بانجھ پن کی وجہ تشخیص کرنے کے لیے کچھ اہم ٹیسٹ  ہیں جو ڈاکٹر کی ہدایات پر کروائے جاتے ہیں ، ان میں سے کچھ ٹیسٹ درجہ ذیل ہیں

  یہ ٹیسٹ بہت اہم ہے جو کہ مادہ ولادت(منی) کی ہیئت ،حرکت اور دیگر خصوصیات کا معائنہ کرنے کے لیئے کیا جاتا ہے۔ : Semen Analysis *

ہارمون لیول ٹیسٹ: ٹیسٹوسٹیرون اور دوسرے اہم  ہارمونز کی سطح اور خرابیوں کو جاننے کے لیے کیا جاتاہے۔  *

  سکروٹل سٹڈی الٹراساؤنڈ ٹیسٹ  جس سے خصیئے  کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے۔ :Scrotal Study *

سائیکولوجیکل ٹیسٹ ذندگی کے تنازعات اور زہنی دباؤ کو دیکھنے کے لیے سائیکولوجیکل  ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ :Psychological Test *

  جینیٹک ٹیسٹنگ: اس کے ذریعے دوسری خرابیاں جو بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ہیں ان کا معائنہ کیاجاتاہے۔ (Genetic Testing) *

یہ ٹیسٹ  ڈاکٹر کو یہ  جاننے  میں مدد فراہم کرتے ہیں کہ بانجھ پن کی اصل وجہ کیا ہے جس  سے علاج کرنا آسان ہوجاتاہے۔

علاج

:بانجھ پن  کی وجہ تشخیص کے بعدعلاج بھی  مختلف ہوتے ہیں ،جو ڈاکٹر ز تشخیص کے بعد تجویذ  کرتے ہیں، جن میں سے کچھ درجہ ذیل ہیں

    ادویات: چند دوائیں مردانہ بانجھ پن کا علاج کرنے میں مدد گار ہو سکتی ہیں ، جو ہارمونز کی کمی کو مطلوبہ سطح تک پہنچاتی ہیں۔ *

    آپریشن: پھو لی  رگوں کا  آ پریشن کے ذریعے تصحیح کرنے سے بانجھ پن کا علاج کرنے میں مدد فراہم  ہوتی ہے۔ *

 اگر ادویات یا دوسرے اقدامات کامیاب نہ ہوں تو :ICSIIUI/IVF *

(In vitro Fertilization) IVF

Intracytoplasmic sperm injection (ICSI)

IUI(Intra Uterine Insemination)

 طریقے کو استعمال کیا جاتا ہے۔

  صحیح غذاء اور صحت کا خیال:  صحیح غذاء، وورزش اور صحیح وقت پر مکمل نیند کا ہونا مردانہ بانجھ پن کے علاج میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ *

 لیکن اگر اسپرم بن ہی نہ رہا ہو تو پھر آپکو اڈوپشن کے بارے   میں سوچنا چاہیئے۔ :Adoption *

احتیاطی تدابیر

:مردانہ بانجھ پن سے بچنے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر  جن کو اختیار کرنے سے  بانجھ پن کے ریسک کو کم کیا جا سکتا ہے یہاں کچھ مفید تدابیر درجہ ذیل ہیں

 : صحت مند ذندگی  گزارنا *

مناسب خوراک کا استعمال کرنا۔ =

 روزانہ ورزش کی عادت بنا لینا۔ =

 میوہ جات اور سبزیوں کا استعمال  کرنا۔ =

  جنسی صحت کا خیال  رکھیں: معتدل حد تک جنسی سرگرمیاں  بر قرار رکھیں۔ *

دماغی صحت کا خیال رکھیں: اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے خود کو بچائیں اور رات کی  نیند مکمل حاصل  کریں۔ *

 انڑرویئر بہت زیادہ ٹائٹ نہ پہنیں۔ *

Recent Post

Sensitive foreskin

Sensitive foreskin

Erection is a complicated bodily process that is affected by many things, such as psychological,

Hydrocele

Hydrocele is a prevalent condition that affects many men, causing swelling in the scrotum. Understanding

Categories

Erection Issues

- Size & Shape Problem.

- Post Marital Issues.

Timming Issues

Psychological Issues

- Pre & Post Marriage Counselling.

- Fear of Sexual Failure.

- Counselling for low confidence of sexual success.

- Comprehensive trying to improve self esteem.

Book your Appointment with Best Men’s Care Clinics

Gallery